سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب - حضرت مرزا غلام احمد قادیانی

سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب

von حضرت مرزا غلام احمد قادیانی

  • Veröffentlichungsdatum: 1897-06-22
  • Genre: Vergleichende Religionswissenschaften

Beschreibung

مسٹر سراج الدین صاحب پروفیسر ایف۔ سی کالج لاہور پہلے تو مسلمان تھے پھر پادریوں سے میل جول اور اُن کے اعتراضات سے متاثر ہوکر عیسائی ہوگئے تھے، انہوں نے حضرت اقدس مسیح موعود ؑ کی خدمت میں چار سوالات بغرض جواب ارسال کیے۔ حضرت مسیح موعودؑ نے ان کے جوابات لکھ کر اور اُن کا نام ’’ سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب‘‘ رکھ کر انہیں افادہٴ عام کے خیال سے ۲۲؍ جون ۱۸۹۷ء کو رسالہ کی صورت میں شائع کردیا۔ ان جوابا ت میں مندرجہ ذیل نکات پربھی سیر حاصل روشنی ڈالی: حضرت عیسیٰ ؑ کی ’لعنتی موت ‘ کو ذریعہ نجات بنانے کا عیسائی نظریہ خدا کے پیارے نبی کی توہین ہے۔ حضرت عیسیٰ ؑ کی موت صلیب پر نہیں ہوئی ۔ چہ جائیکہ پرانی کتب میں توحید کا عقیدہ بیان ہوا لیکن قرآن نے اس کو کمال تک پہنچایا۔ قرآنی تعلیم تمام لوگوں اور زمانوں کی لئے ہیں جبکہ پہلی کتابیں مخصوص قوموں کے لئے تھیں۔ اسلام محبت صرف خدا کے لئے ٹھہراتا ہے جبکہ بنی نوع انسان کے لئے رحم اور احسان کی تعلیم دیتا ہے۔ آنحضرت ؐ کے زمانے میں جنگوں کا مقصد جارحیت کے دفاع کرنا تھا نہ کہ اسلام کا نفاذ۔